07:51 , 4 مئی 2026
Watch Live

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی مکمل، 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سامنے آئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ پیش رفت ملک میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

نیلامی کا عمل اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر حکمتِ عملی کے تحت مکمل کیا گیا جسے مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں اضافے کے حوالے سے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

اس نیلامی میں کامیاب بولی دہندگان میں زونگ، یوفون اور جاز شامل ہیں جو ملک میں جدید موبائل نیٹ ورک کی فراہمی کے لیے خدمات فراہم کریں گی۔

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا آغاز کردیا گیا

حکام کے مطابق یہ کمپنیاں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے انفراسٹرکچر اور نیٹ ورک کی بہتری پر سرمایہ کاری کریں گی۔

اس حوالے سے مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ فائیو جی کی کامیاب نیلامی پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعتماد کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری ملکی معیشت، اصلاحات اور ڈیجیٹل ترقی کے لیے مثبت اشارہ ہے اور اس سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فائیو جی نیلامی سے تیز رفتار انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا جبکہ کامیاب کمپنی Jazz نے آئندہ تین سال میں مزید ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION