04:00 , 15 مئی 2026
Watch Live

کونسا صوبہ کتنا مقروض؟ وزارت خزانہ رپورٹ

وزارت خزانہ رپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران صوبوں کے بیرونی قرضوں میں مختلف رجحانات دیکھے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیرونی قرضوں میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو مالی نظم و ضبط میں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔

اس کے برعکس سندھ کے بیرونی قرضوں میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جبکہ خیبر پختونخوا کے قرضوں میں 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید برآں بلوچستان پر بیرونی قرضوں میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق اسی عرصے میں آزاد کشمیر پر بیرونی قرضوں میں 40 لاکھ ڈالر کی کمی جبکہ گلگت بلتستان پر 10 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مجموعی حجم کے لحاظ سے پنجاب اب بھی صوبوں میں سب سے زیادہ بیرونی قرض رکھنے والا خطہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION