07:20 , 23 جون 2026
Watch Live

پاکستانی فضائیہ نے بھارتی رافیل طیاروں پر برتری حاصل کی: فرانسیسی کمانڈر

پاکستانی فضائیہ نے بھارتی رافیل طیاروں پر برتری حاصل کی

فرانس کے تجربہ کار کمانڈر کیپٹن یوک لونے نے تصدیق کی ہے کہ مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ میں بھارتی رافیل طیارے تکنیکی خرابی کی وجہ سے نہیں بلکہ پائلٹس کی کارکردگی کی کمی کے باعث تباہ ہوئے۔

کیپٹن لونے، جو گزشتہ 25 سال سے رافیل طیارے اُڑا رہے ہیں اور مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور یورپ میں اہم مشنز سرانجام دے چکے ہیں، نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ نے اپنی مضبوط دفاعی حکمت عملی اور بہترین منصوبہ بندی کے ذریعے صورتحال کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مئی کی رات میں لڑائی کے دوران 140 سے زائد لڑاکا طیاروں کی موجودگی کے باوجود پاکستان نے بھارتی طیاروں کے مقابلے میں کہیں بہتر کارکردگی دکھائی۔ کیپٹن لونے نے واضح کیا کہ رافیل طیاروں کے ریڈار سسٹم یا تکنیکی صلاحیتوں میں کوئی کمی نہیں تھی بلکہ ان کا استعمال پائلٹس کی مہارت پر منحصر تھا۔

انہوں نے بھارتی دعوے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کسی بیرونی اثر و رسوخ جیسے چین کی وجہ سے نہیں بلکہ حقیقی کامیابی پاکستان کی فضائی قوت اور مؤثر حکمت عملی کی ہے۔ کیپٹن لونے نے پاکستانی فضائی صلاحیتوں کی عالمی سطح پر تعریف کی اور کہا کہ یہ لڑائی پائلٹس، لڑاکا طیاروں اور ایئر ٹو ایئر میزائلوں کی حقیقی جنگی کارکردگی کو جانچنے کا ایک نایاب موقع تھی۔

ان کے مطابق اس جنگی تجزیے سے مستقبل کی ملٹری اسٹریٹجی بہتر بنانے کے لیے اہم اسباق حاصل کیے جا سکتے ہیں، جو پاکستان کی دفاعی حکمت عملی کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION