ایشیا کپ فائنل کے بعد پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

لاہور – ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔
کرکٹرز رات گئے دبئی سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔
لاہور آنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، فہیم اشرف، حسن علی اور سلمان مرزا شامل تھے۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان اور بھارت کا فائنل دبئی میں کھیلا گیا۔ فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں پاکستان کی پوری ٹیم 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جواب میں بھارتی ٹیم نے آخری اوور میں ہدف حاصل کر لیا اور پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے نویں بار ایشیا کپ اپنے نام کیا۔ یہ شکست قومی ٹیم کے لیے مایوس کن ثابت ہوئی جبکہ بھارتی ٹیم نے تاریخی موقع پر ٹرافی جیت لی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











