ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
نئے سال پر عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

نئے سال کے آغاز پر عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جسے حکومت کی جانب سے عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، جس سے عام صارفین کو براہِ راست فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جو ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے لیے اہم ریلیف ثابت ہو سکتی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر کمی کی تجاویز زیر غور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کی شرائط، قیمتوں میں اضافے کا امکان
حکام کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپر حکومت کو ارسال کرے گی۔
اوگرا کی سفارشات موصول ہونے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں میں مجوزہ کمی منظور ہو جاتی ہے تو اس سے مہنگائی میں کمی اور عوامی ریلیف میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔
- دنیا کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ FIFA World Cup 2026 کے لیے انعامی رقم اور ٹیموں کی تفصیلات سامنے…6 گھنٹے پہلے














