03:15 , 30 اپریل 2026
Watch Live

رمضان 1447ھ: چاند دیکھنے کا شیڈول اور نئے چاند کی پیدائش

رمضان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رمضان 1447ھ کے نئے چاند کی پیدائش کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ نئے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بج کر 24 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔

پنجاب میں رویتِ ہلال کا آخری وقت شام 7 بج کر 8 منٹ، جبکہ بلوچستان میں یہ وقت شام 7 بج کر 47 منٹ تک رہے گا۔

خیبر پختونخوا میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بج کر 13 منٹ تک ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں یہ وقت شام 6 بج کر 58 منٹ، اور گلگت بلتستان میں شام 6 بج کر 53 منٹ پر ختم ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 18 فروری کی شام ملک کے بیشتر حصوں میں آسمان صاف یا جزوی ابر آلود رہے گا، جس سے چاند دیکھنے کے امکانات بہتر ہیں۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چاند دیکھنے کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور مستند رویتِ ہلال کمیٹی کے اعلان کا انتظار کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION