08:20 , 23 جون 2026
Watch Live

دبئی میں روسی کرپٹو جوڑے کا بہیمانہ قتل

روسی کرپٹو جوڑے کا بہیمانہ قتل

دبئی: متحدہ عرب امارات کے علاقے حتہ میں روسی کرپٹو جوڑے کا بہیمانہ قتل سامنے آیا ہے، جس کے بعد لاشوں کے ٹکڑے ریگستان اور کوڑے دان میں پھینک دیے گئے۔

روسی میڈیا کے مطابق مقتولین کی شناخت رومان نوواک اور ان کی اہلیہ اینا کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کو مبینہ طور پر جعلی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کے بہانے ملاقات کے لیے بلایا تھا۔

جوڑا حتہ کے علاقے کے قریب ملاقات کے لیے گیا لیکن واپس نہ لوٹا۔ بعدازاں انکشاف ہوا کہ انہیں اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ملزمان نے کرپٹو والٹ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن ناکامی پر جوڑے کو قتل کر کے لاشوں کے ٹکڑے کر دیے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ رومان نوواک ماضی میں 500 ملین ڈالر کے کرپٹو فراڈ میں ملوث رہا تھا، تاہم یہ واضح نہیں کہ اس پس منظر کا ان کے قتل سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

روس اور متحدہ عرب امارات میں الگ الگ تحقیقات جاری ہیں، اور اب تک 7 مشتبہ افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔
کچھ کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر فرار ہیں۔

تحقیقاتی ادارے اس بات کی کھوج میں ہیں کہ آیا یہ قتل کسی بین الاقوامی کرپٹو فراڈ گروہ کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION