05:23 , 19 جون 2026
Watch Live

سعودی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ دوران بڑی تباہی سے بچ گیا

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا جب ایک غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران غلط رن وے کی طرف بڑھ گیا۔ ائیر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت کال نے صورتحال کو سنبھال لیا اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سعودی ایئرلائن کی پرواز جدہ سے اسلام آباد پہنچی تھی۔

رپورٹس کے مطابق سعودی ایئرلائن کے پائلٹ نے لینڈنگ کے لیے بند رن وے 28 لیفٹ کی اپروچ بنائی، حالانکہ اس رن وے پر مرمت کا کام جاری تھا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے پہلے ہی نوٹم جاری کیا ہوا تھا کہ 28 لیفٹ بند ہے اور صرف رن وے 28 رائٹ کھلا ہے۔ اس کے باوجود پائلٹ غلط رن وے کی طرف بڑھتا رہا۔

ائیر ٹریفک کنٹرولر نے مسلسل پائلٹ کو آگاہ کیا کہ وہ غلط رن وے پر ہیں، لیکن پائلٹ آخر وقت تک خود کو درست سمجھتا رہا۔ صورتحال نازک ہونے لگی کیونکہ بند رن وے پر اس وقت لوگ، گاڑیاں اور مشینری موجود تھی۔ اگر طیارہ وہاں اتر جاتا تو ایک بڑا سانحہ پیش آسکتا تھا۔

مزید پڑھیں: اندرونی و مرکزی سڑکوں کی ازسرِنو تعمیر کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری

کنٹرول ٹاور نے فوری طور پر پائلٹ کو لینڈنگ سے روک کر دوبارہ چکر لگانے کا حکم دیا۔ دوسری کوشش میں سعودی ایئرلائن کا بوئنگ 777 طیارہ درست رن وے پر اتارا گیا۔ طیارے میں سیکڑوں مسافر سوار تھے اور ان کی جانیں بروقت فیصلے سے بچ گئیں۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ورنہ نتیجہ بہت خوفناک ہوسکتا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION