01:40 , 23 جون 2026
Watch Live

پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز سمیت 4 اہلکار زخمی

پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک

شکارپور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران 9 ڈاکو ہلاک ہو گئے، جبکہ دو ڈی ایس پیز اور 4 دیگر پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

ایس ایس پی شکارپور کے مطابق، شکارپور کے علاقے منچر شیخ میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا، جس پر ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن شروع کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ جاری ہے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔

آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کو ممکن بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک

ایس ایس پی نے بتایا کہ مقابلے میں ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو اور ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی زخمی ہو گئے، جبکہ دیگر 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات اختیار کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION