07:17 , 23 جون 2026
Watch Live

دفتر جلدی پہنچنے پر خاتون ملازم برطرف, اسپین کی حیران کن کہانی

دفتر جلدی پہنچنے پر خاتون ملازم برطرف

اکثر ملازمین کو دیر سے دفتر پہنچنے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے، لیکن اسپین میں ایک خاتون کے ساتھ اس کے برعکس واقعہ پیش آیا—انہیں دفتر جلدی پہنچنے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

یہ دلچسپ واقعہ اسپین کے شہر الیکانٹے میں پیش آیا جہاں ایک ڈیلیوری کمپنی میں کام کرنے والی خاتون روزانہ صبح 6:45 سے 7:00 بجے کے درمیان دفتر پہنچ جاتی تھیں، حالانکہ اُن کے معاہدے کے مطابق اُن کی ڈیوٹی باقاعدہ طور پر 7:30 بجے شروع ہوتی تھی۔

خاتون اپنے ساتھی کارکنوں سے پہلے ہی کام کا آغاز کر دیتی تھیں، اور یہی بات ان کے منیجر کی ناراضی کا باعث بنی۔ 2023 میں خاتون کو پہلی بار کمپنی کی جانب سے بروقت آنے کے بجائے حد سے زیادہ جلد آنے پر تنبیہ کی گئی۔

کمپنی کی مسلسل وارننگز کے باوجود خاتون نے اپنی عادت نہیں بدلی اور روزانہ وقت سے پہلے پہنچنا جاری رکھا۔ بالآخر، رواں سال منیجر نے اُن کے عمل کو “سنگین نافرمانی” قرار دیتے ہوئے ملازمت ختم کر دی۔

نوکری سے برخاست کیے جانے پر خاتون نے کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ عدالت میں منیجر نے مؤقف اختیار کیا کہ خاتون کے جلد آنے سے کمپنی کے لیے مسائل پیدا ہوتے تھے، کیونکہ اُس وقت اُن کے پاس کوئی کام موجود نہیں ہوتا تھا۔ اس کے باوجود وہ کمپنی کی ہدایات ماننے پر آمادہ نہیں تھیں، جس سے کام کے ماحول اور تعلقات پر منفی اثر پڑا۔

عدالت نے تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کمپنی کے حق میں سناتے ہوئے قرار دیا کہ ملازمہ کی بار بار کی نافرمانی اور قواعد کی خلاف ورزی کی وجہ سے برطرفی درست اقدام تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION