ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر کل متحدہ عرب امارات جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف 10 سے 11 فروری کو متحدہ عرب امارات کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ وزیراعظم دورے کے دوران دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی اعلی قیادت سمیت سمٹ میں شریک سربراہان مملکت اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION













