05:13 , 19 جون 2026
Watch Live

ناقابلِ شکست باووما نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے بغیر شکست کھائے مسلسل کامیابیاں حاصل کر کے اپنی کپتانی کو مضبوط ثابت کیا ہے، اور اس وقت ہر طرف ٹیمبا باووما ناقابلِ شکست ریکارڈ کی ہی بات ہو رہی ہے۔

بدھ کے روز جنوبی افریقا نے گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارت کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کیا۔ بھارت کو دوسری اننگز میں 549 رنز کا ہدف ملا تھا مگر پوری ٹیم صرف 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقا نے 25 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ٹیم کی یہ کامیابی باووما کی پُراعتماد اور طاقتور قیادت کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت ہوم کلین سوئپ کے بعد پاکستان سے نیچے آگیا

اس فتح کے بعد ٹیمبا باووما ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز بغیر شکست کے جیتنے والے کپتان بن گئے۔ انہوں نے کپتان کی حیثیت سے 12 میچوں میں 11 فتوحات حاصل کیں جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا، اور ابھی تک کسی ٹیم نے ان کی قیادت میں جنوبی افریقا کو ٹیسٹ میں نہیں ہرایا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیک بریرلی کے پاس تھا جنہوں نے 15 بےشکست میچوں میں 10 فتوحات حاصل کی تھیں۔ رواں سال جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ بھی باووما کی قیادت میں جیتی، جس نے ٹیمبا باووما ناقابلِ شکست ریکارڈ کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION