07:18 , 23 جون 2026
Watch Live

امریکا کا سعودی عرب کو ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا اعلان

امریکا کا سعودی عرب کو ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا سعودی عرب کو جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے جار ہا ہے۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج واشنگٹن پہنچ رہے ہیں، جس دوران دفاعی معاہدوں اور ٹیکنالوجی تعاون پر اہم بات چیت متوقع ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب امریکا سے 48 ایف-35 طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے، جن کی مجموعی مالیت کئی ارب ڈالر بنتی ہے۔ یہ سودا دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان اور صدر ٹرمپ کی ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہوگی، جہاں سکیورٹی تعاون، آرٹیفیشل انٹیلی جینس اور سویلین نیوکلیئر پروگرام جیسے موضوعات ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔ واشنگٹن میں سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب امریکا سے باضابطہ سکیورٹی گارنٹی کا خواہشمند ہے، جب کہ امریکی صدر اپنے مئی کے دورۂ سعودی عرب میں کیے گئے 600 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے وعدوں کو عملی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکا نے ایران کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے جرائم سے متاثرہ شہروں میں فوج تعینات کرنے اور فیفا ورلڈ کپ کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان بھی کیا۔

یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی پیش رفت کا سبب بن سکتی ہے، خصوصاً اس موقع پر جب خطے کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION