امریکا میں ایک ہفتے میں تیسرا شدید برفانی طوفان، نظام زندگی مفلوج

امریکا میں موسمِ سرما پوری شدت کے ساتھ جاری ہے اور ایک ہفتے کے دوران تیسرا برفانی طوفان ملک کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سرد ہواؤں، موسلادھار بارش اور بھرپور برف باری نے پنسلوینیا، الی نوائے، مشی گن اور الاسکا سمیت متعدد ریاستوں میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر کر دیے ہیں۔
شدید برف باری کے باعث کئی علاقوں میں سڑکیں بند اور ٹرانسپورٹ کا نظام مفلوج ہوگیا۔ کئی انچ برف جمع ہونے کے سبب شہری گھروں میں محصور ہیں، جبکہ ریسکیو ادارے اہم مقامات پر صفائی اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
🇺🇸 ALLÔ, LE SERVICE APRÈS-VENTE DU GIEC ?!
On a un problème de réchauffement climatique…
Un accident de la route massif dû à d’importantes chutes de neige impliquant plus de 50 véhicules a eu lieu dans l’État de l’Indiana aux États-Unis. pic.twitter.com/XAGQzwEgM2— Pascal Laurent (@Pascal_Laurent_) December 1, 2025
نیویارک کے مختلف مقامات پر ساڑھے تین انچ سے زائد برف ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ہوائی اڈوں پر کھڑے طیارے برف سے ڈھک گئے۔ شدید موسم کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں۔
فری وے پر برف کے باعث پھسلن سے ریاست انڈیانا میں 40 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے بعد حکام نے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔
امریکی محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارش اور برف باری کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
دوسری جانب برطانیہ میں بھی موسم سرما کے اثرات بڑھنے لگے ہیں۔ ماہرینِ موسمیات کے مطابق 9 اور 10 دسمبر کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے، جبکہ شدید برف باری کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
A busy day for the deicing crews at the Greater Rochester International Airport as heavy snow is sweeping through New York.
Some parts of upstate New York recorded over 3.5″ of snow on Tuesday morning. #NYwx pic.twitter.com/AYHGtHy5wR
— WeatherNation (@WeatherNation) December 2, 2025











