06:31 , 18 جولائی 2025
Watch Live

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعطیلات کا شیڈول جاری

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جولائی اور اگست کے دوران ججز کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر تعطیلات کے دوران معمول کے مطابق فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ ترجمان کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس بابر ستار جولائی میں چھٹی پر ہوں گے، اگست میں دستیاب رہیں گے۔ جسٹس خادم حسین، جسٹس اعظم خان اور جسٹس ارباب طاہر اگست میں چھٹی پر جائیں گے، جولائی میں کیسز سنیں گے۔ جسٹس اعجاز اسحاق 21 جولائی سے 30 اگست تک چھٹی پر ہوں گے۔ جسٹس انعام امین منہاس 20 جولائی سے 20 اگست جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز 14-18 جولائی اور 4-22 اگست تک رخصت پر رہیں گی۔

خیال رہے کہ جسٹس محسن کیانی اور جسٹس محمد آصف کی تعطیلات کا شیڈول تاحال جاری نہیں ہوا۔

عدالتی حکم کے مطابق تعطیلات کے دوران ضمانت، حبس بے جا، اسٹے آرڈر اور دیگر فوری نوعیت کے کیسز سنے جائیں گے، جبکہ فائلنگ کے لیے دائری برانچ بھی کھلی رہے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION