امریکا میں پناہ گزینوں کے لیے دروازہ کب کھلے گا؟ ٹرمپ کا مدت بتانے سے انکار

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک میں پناہ گزینوں کی درخواستوں پر لگائی گئی حالیہ پابندی طویل مدت تک برقرار رہ سکتی ہے۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ “فیصلوں کی بحالی کے لیے کوئی واضح وقت نہیں دیا گیا۔”
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس وقت مزید پناہ گزین قبول کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے کیونکہ ملک پہلے ہی متعدد داخلی مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق مزید مہاجرین کی آمد موجودہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔
انہوں نے چند ترقی پذیر ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “بعض تیسری دنیا کے ممالک جرائم سے بھرے ہوئے ہیں اور اپنے شہریوں کی دیکھ بھال بھی نہیں کر سکتے۔” ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایسے افراد کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا بیان: افغان فائرنگ واقعہ انتہائی افسوسناک قرار
اپنے بیان میں انہوں نے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر پر بھی تنقید کی، جو تقریباً دو دہائیاں قبل پناہ گزین کی حیثیت سے امریکا آئی تھیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل امریکا نے اعلان کیا تھا کہ پناہ گزینوں کی تمام درخواستوں کے فیصلے عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں۔











