ویب ڈیسک
|
8 مہینے پہلے
بھارت سے عبرتناک شکست، وسیم اکرم کا بڑے کھلاڑیوں کو نکالنے کا مطالبہ

وسیم اکرم نے بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بڑے ناموں کو ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے اسپورٹس شو میں وسیم اکرم نے کہا کہ ہم کئی سالوں سے انہی کھلاڑیوں کے ساتھ وائٹ بال کرکٹ میں مسلسل ہار رہے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پانچ سے چھ بڑے نام تبدیل کرنا ہوں گے، نئے کھلاڑیوں کے ساتھ اگر اگلے چھ ماہ ہاریں تو بھی انہیں سپورٹ کریں اور 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری ابھی سے شروع کریں۔
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ موجودہ کھلاڑیوں کو کافی چانسز مل چکے ہیں اور ان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کی گئیں، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ تبدیلی کی جائے۔ انہوں نے ٹیم کے بولرز کی کارکردگی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ہمارے بولرز نے پانچ میچز میں 60 کی اوسط سے صرف 24 وکٹیں لیں، جو کہ ناقابل قبول ہے۔
وسیم اکرم نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین کو وطن واپس آتے ہی سلیکشن کمیٹی، کپتان اور کوچ کو بلانا چاہیے اور ہمارے کرکٹ لیجنڈز کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ سلیکشن کمیٹی اور کپتان نے کیا سوچ کر یہ ٹیم منتخب کی تھی، اور سلمان علی آغا اور خوشدل شاہ سے ویرات کوہلی جیسے بیٹرز کو آؤٹ کرنے کی توقع تھی؟
انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کے اعلان کے وقت ہم نے کہا تھا کہ یہ اسکواڈ درست نہیں ہے، اور چیئرمین نے خود کہا تھا کہ اسکواڈ تبدیل کر لیں، لیکن سلیکشن کمیٹی نے اس پر کوئی قدم نہیں اٹھایا۔
وسیم اکرم نے محمد رضوان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کپتان کو اپنے کھلاڑیوں اور حالات کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال ناقابل قبول ہے اور اب تبدیلی ضروری ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
18 گھنٹے پہلے

دکاندار کو نور جہاں کا گانا اونچی آواز میں بجانے پر گرفتار کر لیا گیا
قصور: تحصیل پتوکی میں اونچی آواز میں گانا چلانے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے…6 گھنٹے پہلے
علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
راولپنڈی: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اُن…7 گھنٹے پہلے
نیب آفس حملہ کیس: عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ خارج کردیا
لاہور: انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نیب آفس حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے…8 گھنٹے پہلے
وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وزیرِ تجارت و صنعت کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی…8 گھنٹے پہلے

قصور: تحصیل پتوکی میں اونچی آواز میں گانا چلانے پر…6 گھنٹے ago
علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
راولپنڈی: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی…7 گھنٹے ago
نیب آفس حملہ کیس: عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ خارج کردیا
لاہور: انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز…8 گھنٹے ago
وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وزیرِ تجارت و صنعت کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ…8 گھنٹے ago