ارمغان اپنے پیسوں سے نشہ کرواتا تھا، دوستوں کے حیران کن انکشافات!

کراچی میں نیو ایئر پارٹی کے دوران ہونے والے تنازعے کے حوالے سے دوستوں اور عینی شاہدین کے بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ارمغان نامی نوجوان اکثر اپنے پیسوں سے دوستوں کو تفریحی مواقع فراہم کرتا تھا، لیکن مصطفی کے ساتھ اس کا مالی تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔
ذرائع کے مطابق نیو ایئر پارٹی کے موقع پر مصطفی کو کئی بار بلایا گیا لیکن اس نے شرکت سے گریز کیا اور ہاکس بے پر اپنی الگ پارٹی رکھی۔ دوستوں کے مطابق مصطفی نے بتایا تھا کہ ارمغان اکثر اسے اپنے گھر بلاتا تھا مگر وہ وہاں جانا نہیں چاہتا تھا۔
معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب معلوم ہوا کہ مصطفی اور ارمغان کے درمیان دو سے ڈھائی لاکھ روپے کی رقم پر تنازعہ تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق مصطفی نے ارمغان سے وہی چیز خریدی تھی جو وہ خود بھی استعمال کرتا تھا، لیکن بعد میں اس کی قیمت کا مطالبہ کیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ارمغان نے رقم دینے سے انکار کر دیا، جس کے بعد مصطفی نے کسی بہانے سے وہ رقم وصول کر لی۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مصطفی آخر ارمغان کے گھر کیوں گیا تھا۔
دوسری جانب عینی شاہدین کے مطابق نیو ایئر پارٹی میں ‘جنگل بوائے’ نامی ویڈ کا استعمال کیا گیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مصطفی اسے کہاں سے منگواتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ویڈ کی پیکنگ پر اسکریچ کرنے سے پن لوکیشن معلوم ہو جاتی تھی کہ اسے کس مقام پر کھولا گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق مصطفی جو سامان ارمغان کو بیچتا تھا، وہ خود بھی وہیں بیٹھ کر استعمال کرتا تھا۔ ارمغان کے پاس 30 سے 35 گارڈز موجود ہوتے تھے، جبکہ ہر وقت 8 سے 10 باؤنسرز دن اور رات کے لیے متعین رہتے تھے۔ عینی شاہدین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ارمغان کے گھر میں باؤنسرز ہر وقت سر پر کھڑے رہتے تھے اور کوئی ویڈیو بنانے کی کوشش کرتا تو وہ فوراً روک دیتے۔
ارمغان کے دفاتر شاہراہِ فیصل اور ڈیفینس فیز 8 میں بھی موجود تھے، تاہم اطلاعات کے مطابق اس نے چار سے پانچ ماہ پہلے اپنے دفاتر، شیر کے بچے، گارڈز اور باؤنسرز کو ختم کر دیا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق مصطفی سے آخری ملاقات عثمان سواتی کی میت میں ہوئی تھی، جبکہ ارمغان سے آخری ملاقات ڈیڑھ سے دو ماہ قبل ہوئی تھی۔

علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
12 گھنٹے پہلے

پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی، نئی تفصیلات جاری
14 گھنٹے پہلے

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
22 گھنٹے پہلے

دکاندار کو نور جہاں کا گانا اونچی آواز میں بجانے پر گرفتار کر لیا گیا
قصور: تحصیل پتوکی میں اونچی آواز میں گانا چلانے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے…11 گھنٹے پہلے
علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
راولپنڈی: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اُن…12 گھنٹے پہلے
نیب آفس حملہ کیس: عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ خارج کردیا
لاہور: انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نیب آفس حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے…12 گھنٹے پہلے
وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وزیرِ تجارت و صنعت کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی…13 گھنٹے پہلے

راولپنڈی میں خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا ہے جو ایک خاتون…31 منٹس پہلے
دکاندار کو نور جہاں کا گانا اونچی آواز میں بجانے پر گرفتار کر لیا گیا
قصور: تحصیل پتوکی میں اونچی آواز میں گانا چلانے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے…11 گھنٹے پہلے
علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
راولپنڈی: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اُن…12 گھنٹے پہلے
نیب آفس حملہ کیس: عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ خارج کردیا
لاہور: انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نیب آفس حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے…12 گھنٹے پہلے

راولپنڈی میں خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایک…31 منٹس ago
دکاندار کو نور جہاں کا گانا اونچی آواز میں بجانے پر گرفتار کر لیا گیا
قصور: تحصیل پتوکی میں اونچی آواز میں گانا چلانے پر…11 گھنٹے ago
علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم
راولپنڈی: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی…12 گھنٹے ago
نیب آفس حملہ کیس: عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ خارج کردیا
لاہور: انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز…12 گھنٹے ago