02:56 , 1 مئی 2026
Watch Live

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک: آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 11 خوارج کو ہلاک کر دیا، جب کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران 6 خوارج مارے گئے، جو مختلف دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

دوسری کارروائی ضلع کرم میں کی گئی، جہاں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کیا۔

سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 47 دہشتگرد ہلاک، امن دشمن بلوچستان سے بارڈر کراس کررہے تھے

فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کا تعلق بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تھا، اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ خوارج دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، جن کے خلاف کارروائیاں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری شدت سے جاری ہے اور غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION