نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے فروغ پر اہم معاہدہ طے

وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم مفاہمتی خط (لیٹر آف انٹینٹ) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔
اس معاہدے کا مقصد ملک بھر میں نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع کو فروغ دینا ہے، جس میں گراس روٹ سطح سے لے کر اعلیٰ (ایلیٹ) سطح تک سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ دونوں ادارے اولمپک اقدار کے فروغ، کھیلوں کے کلچر کو مضبوط بنانے اور نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔
معاہدے کے تحت اولمپک تعلیم، محفوظ کھیل (سیف اسپورٹس) اور اخلاقی تربیت سے متعلق خصوصی پروگرامز بھی متعارف کرائے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کی ہمہ جہت تربیت ممکن بنائی جا سکے۔
ایرانی رہنما کا دعویٰ، خلیج فارس کا مستقبل امریکا کے بغیر روشن
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ کھیل نہ صرف نوجوانوں کی جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ قوم سازی اور قیادت کی صلاحیتوں کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو نوجوانوں کے لیے ایک مثالی شخصیت قرار دیا۔
اس موقع پر عارف سعید نے کہا کہ اولمپک موومنٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، خاص طور پر خواتین کی کھیلوں میں شمولیت بڑھانے اور محفوظ کھیلوں کے ماحول کو یقینی بنانے پر توجہ دی جائے گی۔
حکام کے مطابق یہ معاہدہ چار سال کے لیے مؤثر ہوگا اور اس کے تحت مختلف منصوبے مرحلہ وار نافذ کیے جائیں گے۔
یہ شراکت داری نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور کھیلوں کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔














