12:58 , 2 مئی 2026
Watch Live

پرنسس ڈیانا کی زندگی پر ان کی اپنی آواز میں نئی ڈاکیومنٹری بنانے کا اعلان

پرنسس ڈیانا ڈاکیومنٹری ریکارڈ شدہ گفتگو
پرنسس ڈیانا ڈاکیومنٹری ریکارڈ شدہ گفتگو

پرنسس آف ویلز، مرحومہ لیڈی ڈیانا کی زندگی پر مبنی ایک نئی ڈاکیومنٹری سیریز بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جو ان کی اپنی ریکارڈ شدہ گفتگوؤں پر مشتمل ہوگی۔ یہ سیریز 2027 میں ریلیز کی جائے گی، جو ان کی المناک وفات کے 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر پیش کی جائے گی۔

یہ تین حصوں پر مشتمل ڈاکیومنٹری “ڈیانا: دی ان ہِیئرڈ ٹروتھ” کے نام سے پیش کی جائے گی، جس میں تقریباً پانچ گھنٹے پر مشتمل وہ ریکارڈ شدہ گفتگو شامل ہوگی جو ڈیانا نے اپنے قریبی دوست اور سرجن ڈاکٹر جیمز کولتھرسٹ کے ساتھ کی تھیں۔ یہ ریکارڈنگز پہلے بھی 1992 میں شائع ہونے والی معروف کتاب “ڈیانا: ہر ٹرو اسٹوری” کی بنیاد بنی تھیں، جسے اینڈریو مورٹن نے لکھا تھا۔

امریکی عوام کی اکثریت نے ایران پر فوجی کارروائی کو غلط قرار دے دیا

پروڈیوسرز کے مطابق اس ڈاکیومنٹری کا مقصد ڈیانا کی زندگی کو ان کی اپنی آواز میں پیش کرنا ہے تاکہ ان کی کہانی کو ایک زیادہ ذاتی اور حقیقی انداز میں سمجھا جا سکے۔

پروڈکشن کمپنی “لو منڈے ٹی وی” نے کہا ہے کہ یہ سیریز ایک تاریخی شخصیت کی کہانی کو اس کے اصل مالک کی نظر سے دوبارہ پیش کرے گی اور یہ کہ یہ منصوبہ عوامی رائے کو بھی بدل سکتا ہے۔

بیان کے مطابق ان ریکارڈنگز میں ڈیانا کو ایک مضبوط، حساس اور سمجھدار نوجوان خاتون کے طور پر دکھایا گیا ہے جو عالمی شہرت کے دباؤ کے باوجود نہایت ہمت، خود آگاہی اور وقار کے ساتھ اپنی زندگی کے چیلنجز کا سامنا کر رہی تھیں۔

پرنسس ڈیانا برطانوی شاہی خاندان کی ایک انتہائی مقبول شخصیت تھیں اور ان کی زندگی، خدمات اور شخصیت آج بھی دنیا بھر میں دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION