توشہ خانہ ریکارڈ 2026: اہم شخصیات کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات جاری

کابینہ ڈویژن نے جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا ہے، جس میں اہم سیاسی اور سرکاری شخصیات کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات شامل ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ اور چیئرمین نیب سمیت کئی وزراء اور اہم شخصیات قیمتی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔
اس فہرست میں چیئرمین سینیٹ، چیئرمین نیب اور دیگر وفاقی وزراء سمیت کئی اہم عہدیداران کے نام بھی شامل ہیں۔
جاری کردہ ریکارڈ کے مطابق تمام شخصیات نے موصول ہونے والے تحائف کو قواعد و ضوابط کے مطابق توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔
تاہم رپورٹ میں تحائف دینے والوں کے نام شامل نہیں کیے گئے، جس سے شفافیت کے حوالے سے سوالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
شزہ فاطمہ، وفاقی وزیر اقتصادی اموراحد چیمہ اور وزیر اطلاعات عطاءتارڑ بھی تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست کاحصہ ہیں۔
توشہ خانہ کا ریکارڈ عوامی دلچسپی کا مرکز بنتا جا رہا ہے کیونکہ یہ سرکاری تحائف کے حوالے سے احتساب اور شفافیت کی عکاسی کرتا ہے۔













