
وفاقی کابینہ میں شامل نئے ارکان میں قلمدان سونپ دیئے گئے

وفاقی کابینہ میں شامل نئے ارکان میں وزارتیں بانٹ دی گئیں۔ مشیروں اور معاونین کو بھی قلمدان سونپ دیئے گئے۔ مسلم لیگ ن کو کلیدی وزارتیں مل گئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب وزراء کے قلمدانوں کا اعلان کردیا۔ طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز ملک کو پیٹرولیم، اورنگزیب کچھی کو قومی ورثہ اور ثقافت کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ خالد مگسی کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، حنیف عباسی کو ریلوے، معین وٹو کو آبی وسائل، جنید انور کو میری ٹائم افیئرز اور رضا حیات ہراج کو دفاعی پیداوار کا قلمدان دیا گیا ہے۔
مصطفی کمال کو نیشنل ہیلتھ سروسز، شزا فاطمہ کو آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، سردار یوسف کو مذہبی امور اور رانا مبشر کو پبلک یونٹ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
وزرائے مملکت میں ملک رشید احمد خان کو غذائی تحفظ ، عبدالرحمان کانجو کو توانائی کے ساتھ پبلک افئیر یونٹ ، عقیل ملک کو قانون و انصاف، بلال اظہر کیانی کو ریلوے اور کھیل داس کو مذہبی امور کا قلمدان دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق توقیر شاہ کو وزیراعظم سیکرٹریٹ، محمد علی کو نجکاری اور پرویز خٹک کو داخلہ امور کا مشیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ معاونین خصوصی میں ہارون اختر کو صنعت و پیداوار، حذیفہ رحمان کو قومی ثقافتی ورثہ، مبارک زیب قبائلی امور اور طلحہ برقی کو سیاسی امور کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
وزیر اعظم نے چند وفاقی وزراء کے محکمے دوبارہ تفویض کر دیئے ہیں۔ خواجہ محمد آصف کو وزیر دفاع ، اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون و انصاف کا چارج دے دیا گیا، مصدق مسعود ملک وزیر ماحولیاتی تبدیلی و کوآرڈینیشن،عطاء اللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات و نشریات کی ذمہ داری دے دی گئی۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی وزیرتعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، قیصر احمد شیخ کو وزارت سرمایہ کاری بورڈ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ عبدالعلیم خان کو وزیر مواصلات ، چوہدری سالک حسین کو وزارت سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی ،رانا تنویر حسین کو وزارت قومی فوڈ سیکیورٹی و تحقیق کا قلمدان مل گیا۔
سعودی عرب میں بس حادثہ، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
سعودی عرب میں ایک افسوسناک بس حادثے میں 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے، جن میں 3 خواتین…16 گھنٹے پہلےلاہور،اسلام آباد،کے پی اور گلگت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے!
اسلام آباد اور ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 5.9 ریکارڈ کی…3 دن پہلےغزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج, لاہور کی مارکیٹیں بند!
لاہور: غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لاہور کی تاجر برادری نے آج (جمعرات) مکمل ہڑتال…5 دن پہلےاسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کو بچوں سے بات اور طبی معائنے کی اجازت دے دی
اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے منگل کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی…6 دن پہلے
ماں کی دوسری شادی کے بعد بچہ کس کے پاس رہے گا؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا
لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلے میں دوسری شادی کے باوجود بچے کی کسٹڈی ماں کے حوالے کرنے کا حکم…6 گھنٹے پہلےنواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا
لندن: سابق وزیر اعظم اور صدر ن لیگ میاں محمد نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث لندن میں…7 گھنٹے پہلےمینار پاکستان پر 27 اپریل کو جلسہ اور مظاہرہ ہوگا، مولانا فضل الرحمن
لاہور: مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ 27 اپریل کو لاہور کے مینار پاکستان میں جلسے کا انعقاد کیا جائے…8 گھنٹے پہلےحکومت کی خواتین کیلئے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم، اپلائی کیسے کریں؟
سندھ حکومت نے خواتین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے اور انہیں خودمختار بنانے کیلئے "پنک ای وی اسکوٹی…11 گھنٹے پہلے
پی ایس ایل: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیدیا
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں میچ…4 گھنٹے agoپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا دن مثبت رہا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا دن مثبت…4 گھنٹے agoچین کا امریکی طیارہ ساز کمپنی سے مزید طیارے لینے سے انکار
بیجنگ: چین نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے مزید طیارے…5 گھنٹے agoماں کی دوسری شادی کے بعد بچہ کس کے پاس رہے گا؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا
لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلے میں دوسری شادی کے…6 گھنٹے ago