بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں 11 پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے

بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے آنے والے سیزن میں پاکستان کے 11 کرکٹرز مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کریں گے۔
لیگ 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
پاکستانی کرکٹرز کو بی پی ایل ڈرافٹ کے دوران مختلف ٹیموں نے منتخب کیا، جبکہ بعض کھلاڑیوں کے ساتھ براہ راست معاہدے بھی کیے گئے۔
خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز کا حصہ بن گئے ہیں، جبکہ صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان اور راج شاہ راجشاہی وارئیرز میں شامل کیے گئے ہیں۔
احسان اللہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس کی نمائندگی کریں گے۔
عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز اور ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کے لیے کھیلیں گے۔
اس کے علاوہ صائم ایوب اور محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کا حصہ ہوں گے۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بی پی ایل میں پاکستانی کرکٹ کی مہارت اور مقبولیت کا ثبوت ہے۔\
قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کے لیے این او سی جاری
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
- رحیمہ بی بی کیس نے بلوچستان میں منظم بھرتی اور سرحد پار سہولت کاری کے نیٹ ورک کو بے نقاب…1 گھنٹہ پہلے
ضرور دیکھیں
- رحیمہ بی بی کیس نے بلوچستان میں منظم بھرتی اور سرحد پار سہولت کاری کے نیٹ ورک کو بے نقاب…1 گھنٹہ پہلے
INNOVATION










