03:59 , 23 جون 2026
Watch Live

کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے ابراہیم کی لاش برآمد

کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے ابراہیم کی لاش برآمد

کراچی کے علاقے گلشن اقبال، نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ ننھے ابراہیم کی لاش واقعے کے 15 گھنٹے بعد نکال لی گئی۔

رپورٹس کے مطابق ابراہیم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں شاپنگ کرنے آیا تھا کہ اتوار کی رات تقریباً 11 بجے وہ کھلے مین ہول میں گر گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر تلاش شروع کی لیکن ابتدائی طور پر کامیابی نہ ملی۔

آپریشن کی پیچیدگی کے باعث اسے عارضی طور پر روک دیا گیا۔ بعد ازاں مقامی لوگوں نے ہیوی مشینری منگوائی اور کھدائی کے بعد ابراہیم کی لاش کو نکالا گیا۔

یہ المناک واقعہ کراچی میں کھلے گٹر اور مین ہولز کے بڑھتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کرتا ہے اور شہری تحفظ اور میونسپل انتظامیہ پر سوالیہ نشان لگا دیتا ہے۔

اللہ کے واسطے میرے بچے کو بچالو، مین ہول میں گرنے والے بچے کی ماںکی رو رو کر اداروں سے اپیل

شہر میں کھلے مین ہولز کے باعث حادثات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ اتوار کی رات گلشنِ اقبال نیپا چورنگی کے قریب افسوسناک واقعے میں 3 سالہ ابراہیم ولد نبیل کھلے گٹر میں گر کر لاپتا ہوگیا۔ بچہ اہلِ خانہ کے ساتھ خریداری کے لیے آیا تھا، اور دکان سے نکلتے ہی ہاتھ چھڑا کر بھاگا اور بغیر ڈھکن کے مین ہول میں جا گرا۔

ریسکیو اداروں نے پوری رات تلاش جاری رکھی مگر بچے کا سراغ نہیں مل سکا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ان کے پاس بھاری مشینری موجود نہیں تھی اور نہ ہی کوئی سرکاری ادارہ مدد کے لیے پہنچا۔ بعدازاں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہیوی مشینری کا انتظام کرکے کھدائی شروع کر دی۔

واقعے نے علاقے میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا۔ مشتعل شہریوں نے نیپا چورنگی کے اطراف سڑکیں بلاک کر دیں، ٹائر جلائے اور حسن اسکوائر سمیت یونیورسٹی جانے والے راستے بند کر دیے، جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ بچے کی والدہ صدمے سے نڈھال رہی اور دہائیاں دیتی رہیں کہ “اللہ کے واسطے میرا بچہ لا دو، میں اس کے بغیر مر جاؤں گی۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION