وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام کی درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام میں درخواست دینے کے خواہشمند طلبہ کے لیے خوشخبری سامنے آگئی ہے، کیونکہ حکومت نے درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پروگرام کی ڈیڈ لائن میں اضافہ کیا ہے۔
اب طلبہ 28 فروری 2026 تک آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں، جس سے زیادہ طلبہ کو موقع فراہم ہوگا۔
یہ پروگرام حال ہی میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبہ تک بھی توسیع دے دی گئی ہے، جس کے بعد نجی اداروں کے طلبہ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام عالمی سطح پر کامیاب
پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبہ کے لیے کم از کم 65 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے، جبکہ دیگر طلبہ کا انتخاب تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔
حکام کے مطابق اس منصوبے کا مقصد ہائر ایجوکیشن کے طلبہ کو جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔
اہل امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ ان کی درخواستیں بروقت جانچ کے عمل سے گزر سکیں۔

















