جنگ بندی کے خاتمے سے قبل ایران میں حکومت کے حق میں مظاہروں میں شدت

ایران میں جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے قریب آتے ہی حکومت کے حق میں مظاہروں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق خرم آباد کے مغربی علاقے میں حکومت اور مسلح افواج کی حمایت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
مظاہرین نے حکومت کے حق میں نعرے لگائے اور ملکی خودمختاری کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ سکیورٹی صورتحال کے باعث مختلف شہروں میں عوامی اجتماعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ادھر امریکا کی جانب سے ممکنہ نئی دھمکیوں کے بعد مظاہروں میں شدت مزید بڑھ گئی ہے، جس کے نتیجے میں عوامی ردعمل زیادہ واضح ہو کر سامنے آ رہا ہے۔
📸 Locked and loaded, Iranian women stand ready to defend the country against any aggressor.
📍 Qeshm Island, southern Iran
Follow: https://t.co/mLGcUTS2ei pic.twitter.com/HiPYJRa7eP
— Press TV 🔻 (@PressTV) April 21, 2026
اصفہان میں ہونے والے مظاہروں میں برقعہ پوش خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جن میں سے بعض اسلحہ سے لیس بھی نظر آئیں، جس نے صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے اور ملک کے دفاع کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق جنگ بندی کے خاتمے کے قریب آتے ہی ایران میں عوامی جذبات میں شدت اور ممکنہ کشیدگی میں اضافے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔











