11:23 , 21 اپریل 2026
Watch Live

میئر کراچی کا بڑا اعلان، شہر کے ترقیاتی منصوبے 30 جون تک مکمل کرنے کا فیصلہ

میئر کراچی کا بڑا اعلان

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو 30 جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔

میئر کراچی نے رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ انتظامی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا سندھ حکومت اور میئر کراچی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

انہوں نے بتایا کہ شادمان ٹاؤن کی سڑک کی تعمیر جاری ہے جبکہ شاہراہ بھٹو پر بھی ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

میئر کراچی نے رواں سال کو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام ٹاؤنز میں نمایاں ترقیاتی سرگرمیاں نظر آئیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) اس سال ترقیاتی منصوبوں پر 68 ارب روپے خرچ کرے گی، جس سے انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جون کے اختتام تک جاری تمام منصوبے مکمل کر لیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION