06:21 , 29 اپریل 2026
Watch Live

امریکا ایران جنگ بندی کے بعد عراق کی فضائی حدود بحال

عراق کی فضائی حدود

امریکا ایران جنگ بندی کے بعد خطے میں فضائی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں، جس کے تحت امریکا ایران جنگ بندی نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہے۔

عراقی حکام کے مطابق بغداد، بصرہ اور ایربل سمیت اہم ہوائی اڈوں سے پروازوں کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔

فضائی حدود بحال ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر عراق کے مختلف ائیرپورٹس سے 12 پروازیں آپریٹ کی گئیں، جو معمولات کی طرف واپسی کا اشارہ ہے۔

اردن کی قومی ائیر لائن نے سب سے پہلے عمان سے بغداد کے درمیان دو پروازیں چلائیں۔

flydubai نے بھی دبئی سے بصرہ کے لیے دو پروازیں چلائیں، جن کے لیے طویل متبادل راستے اختیار کیے گئے۔

اس کے علاوہ Iraqi Airways نے 40 دن بعد بغداد سے استنبول کے لیے پہلی پرواز روانہ کی۔

ذرائع کے مطابق عراق نے دو روز قبل ہی عارضی جنگ بندی کے بعد اپنی فضائی حدود بحال کردی تھی، تاہم امریکی فضائیہ کے محدود طیاروں کی پروازیں اب بھی جاری ہیں۔

فضائی حدود کی بحالی کو خطے میں امن اور فضائی رابطوں کی بحالی کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION