02:40 , 17 جون 2026
Watch Live

ناسا نے 6000 نئے سیاروں کی تصدیق کردی

ناسا نے 6000 نئے سیاروں کی تصدیق کردی

امریکی خلائی ادارے ناسا نے تصدیق کی ہے کہ ہمارے نظامِ شمسی کے باہر موجود سیاروں (ایگزو پلینٹس) کی تعداد 6000 سے بڑھ چکی ہے۔ یہ اعلان رواں ماہ کیا گیا جسے سائنسی برادری نے مختلف مشاہدات اور تجزیاتی طریقوں سے پرکھنے کے بعد تسلیم کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ تعداد ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ حال ہی میں 6000 نئے سیارے دریافت ہوئے ہیں بلکہ یہ مجموعی طور پر اب تک کی تصدیق شدہ گنتی ہے۔ اس کے علاوہ ہزاروں ایسے امیدوار سیارے بھی موجود ہیں جو مزید تحقیق اور توثیق کے بعد اس فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں۔

یہ دریافتیں کئی سائنسی طریقوں سے ممکن ہوئیں، جن میں سب سے اہم ٹرانزٹ میتھڈ ہے، جس کے تحت جب کوئی سیارہ اپنے ستارے کے سامنے سے گزرتا ہے تو اس کی روشنی میں عارضی کمی ریکارڈ کی جاتی ہے۔ اسی طرح ریڈیل ویلو سٹی تکنیک کے ذریعے ستارے کی روشنی میں آنے والی باریک تبدیلیوں سے بھی سیاروں کی موجودگی کا پتہ چلتا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ شواہد اس بات کو مزید تقویت دیتے ہیں کہ کائنات میں ستاروں کے گرد سیاروں کے نظام عام ہیں اور ہمارے جیسے دنیا نما سیارے بھی بڑی تعداد میں موجود ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION