05:11 , 23 جون 2026
Watch Live

پاکستان نے ترکیہ کو کراچی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قیام کی پیشکش کر دی

پاکستان نے ترکیہ کو کراچی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قیام کی پیشکش کر دی

اسلام آباد: پاکستان نے ترکیہ کو کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل زمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قیام کے لیے دینے کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو پانچ ارب ڈالر تک پہنچانے کی کوششوں میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی جانب سے تجویز کردہ اس خصوصی صنعتی زون کے ذریعے ترک کمپنیوں کو جدید سہولیات فراہم ہوں گی، تجارتی اخراجات میں کمی ممکن ہوگی اور کراچی کے راستے وسطی ایشیا اور خلیجی ممالک تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

یہ پیش رفت وزیر اعظم شہباز شریف کی اپریل 2025 میں دی گئی تجویز پر عمل درآمد کا نتیجہ ہے۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف ترک سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا بلکہ عالمی برادری کا اعتماد بھی پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاری کے ماحول پر بڑھے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION