پیاری مریم زچگی کے دوران انتقال کر گئیں

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم زچگی کے دوران انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی خبر مریم کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی، جہاں اسٹوری کے ذریعے بتایا گیا کہ "پیاری مریم اللہ کو پیاری ہو گئی ہیں”۔
انسٹاگرام اسٹوری میں مریم کے چاہنے والوں اور مداحوں سے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست بھی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مریم کے ساتھ ان کا نوزائیدہ بچہ بھی جاں بحق ہو گیا، جس پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں موجود ان کے فالوورز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مریم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔ صارفین نے لکھا کہ مریم کی اچانک موت دل دہلا دینے والی ہے اور ان کی یاد ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گی۔
مرحومہ پیاری مریم ٹک ٹاک پر اپنی معصوم شخصیت، خلوص بھرے انداز اور مثبت ویڈیوز کے باعث مقبول تھیں۔











