09:26 , 23 جون 2026
Watch Live

سعودی شہزادی وفا بنت بندر بن خالد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئیں

سعودی شہزادی وفا بنت بندر

ریاض: سعودی شہزادی وفا بنت بندر بن خالد بن عبدالعزیز آل سعود رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ یہ اطلاع سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے ایوان شاہی کے حوالے سے دی ہے۔

ایوان شاہی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شہزادی وفا بنت بندر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے اور اہلخانہ سے تعزیت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق شہزادی وفا بنت بندر کی نمازِ جنازہ مسجد الحرام میں بعد از نمازِ مغرب ادا کی گئی، جس میں سعودی شاہی خاندان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ایوان شاہی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو مغفرت اور جنت میں بلند مقام عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبرِ جمیل دے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ انتقال کر گئے

سعودی عرب کے ممتاز دینی رہنما اور سینیئر علما کونسل کے صدر، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ آج انتقال کر گئے۔

وہ مستقل کمیٹی برائے افتا کے سربراہ بھی تھے اور اپنی زندگی دین اسلام کی خدمت اور رہنمائی کے لیے وقف کیے ہوئے تھے۔

ان کے انتقال کی خبر سے سعودی عرب سمیت عالمِ اسلام کے دینی اور علمی حلقوں میں گہرا صدمہ پایا جاتا ہے۔ علما، طلبا اور عقیدت مندوں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ عبدالعزیز آل شیخ کا علمی ورثہ اور دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

علما اور عوام نے مرحوم کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت کے سائے میں جگہ دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION