05:07 , 23 جون 2026
Watch Live

سندھ حکومت نے ورلڈ بینک سے سرکلر ریلوے اور ہائی اسپیڈ ٹرین میں تعاون کی اپیل کر دی

سندھ حکومت نے ورلڈ بینک

کراچی — سندھ حکومت نے ورلڈ بینک سے اپیل کی ہے کہ وہ کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبوں میں تعاون کرے تاکہ صوبے میں اربن موبلٹی اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو مضبوط بنایا جا سکے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں اربن موبلٹی کی بہتری، مختلف ٹرانسپورٹ ماڈلز اور جاری منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرجیل میمن نے وفد کو یلو لائن بی آر ٹی منصوبے پر بریفنگ دی اور کہا کہ یہ منصوبہ عوام کو سستی اور تیز ترین سفری سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یلو لائن کے اہم حصے تاج حیدر پل کا ایک حصہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرے حصے پر کام تیزی سے جاری ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین صوبے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے اور سندھ حکومت چاہتی ہے کہ ورلڈ بینک ان منصوبوں میں اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ بینک نے داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی توسیع کے لیے ایک ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی

انہوں نے مزید کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی سے متعلق فیصلے عوام اور منصوبے کے مفاد کو سامنے رکھ کر کیے جا رہے ہیں اور بروقت تکمیل کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون کی ضرورت ہے۔

شرجیل میمن نے وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں گرین لائن بی آر ٹی صوبائی حکومت کے حوالے کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں اربن موبلٹی کے لیے مزید بسوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نہ صرف یلو لائن بلکہ مستقبل کے تمام ٹرانسپورٹ منصوبوں میں ورلڈ بینک کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو جدید اور موثر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION