ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد: ایشیا کپ کے بعد جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی شرکت پر خدشات پیدا ہو گئے ہیں، کیونکہ ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت نہ ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو آگاہ کر دیا ہے کہ رواں برس کسی بھی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجا جائے گا۔ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک بھارت میں شیڈول ہے، جس میں پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ (گروپ بی) میں شامل ہیں۔
پی ایچ ایف جلد اس حوالے سے باضابطہ اعلان کرے گی۔ یاد رہے، پاکستان کو ایشیا کپ میں شرکت کی بھی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION















