02:56 , 1 مئی 2026
Watch Live

ناسا کا بڑا اعلان، 2030 تک چاند پر نیوکلیئر ری ایکٹر نصب کرنے کا منصوبہ

ناسا کا بڑا اعلان

امریکی خلائی ادارے ناسا اور امریکی محکمہ توانائی نے 2030 تک چاند پر نیوکلیئر ری ایکٹر نصب کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جسے خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

ناسا کے مطابق چاند پر نصب کیا جانے والا نیوکلیئر ری ایکٹر نیوکلیئر فیوژن ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا، جو آئندہ آرٹیمس مشنز اور مستقبل میں مریخ پر بھیجے جانے والے خلائی مشنز کے لیے مسلسل اور قابلِ اعتماد توانائی فراہم کرے گا۔

دونوں اداروں کے درمیان اس منصوبے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت چاند کے ساتھ ساتھ زمین کے مدار میں بھی ایک نیوکلیئر ری ایکٹر نصب کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔

خلاباز کی طبیعت ناساز، ناسا نے آئی ایس ایس مشن قبل از وقت ختم کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دسمبر میں ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا، جس میں نیوکلیئر ری ایکٹرز کی ترقی اور خلا میں امریکا کی برتری کو دوبارہ مضبوط بنانے پر زور دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نیوکلیئر توانائی اور خلائی سائنس کی تاریخ میں ایک غیر معمولی تکنیکی کامیابی ثابت ہوگا، جو مستقبل کی بین السیاروی تحقیق کے لیے نئی راہیں ہموار کرے گا۔

ماہرین کے مطابق چاند پر مستقل توانائی کے حصول سے نہ صرف طویل المدتی خلائی قیام ممکن ہوگا بلکہ انسان کے مریخ تک سفر کے خواب کو بھی عملی شکل دینے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION