12:06 , 20 اپریل 2026
Watch Live

چک شومر نے ٹرمپ کے ایران سے متعلق دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا

چک شومر نے ٹرمپ کے ایران سے متعلق دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک اقلیتی رہنما چک شومر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق ایک دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان میں حقائق کی عکاسی نہیں ہوتی۔

چک شومر کے مطابق صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی فوج نے ٹام ہاک میزائل استعمال کرتے ہوئے اپنے ہی ملک کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا جس میں 170 بچیاں ہلاک ہوئیں۔

ڈیموکریٹک رہنما نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایران کے پاس ٹام ہاک میزائل موجود ہی نہیں ہیں، اس لیے یہ دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے۔

ٹرمپ کا دعویٰ: امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں 10کشتیوں کو تباہ کر دیا

اسی معاملے پر امریکی سینیٹ کے ایک اور ڈیموکریٹک رکن رچرڈ بلومینتھل نے بھی خدشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال سے ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی فوج کو ایران میں زمینی کارروائی کے لیے تیار کر رہی ہے۔

سینیٹر بلومینتھل نے یہ بیان ایک بند کمرہ بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ ان کے مطابق بریفنگ کے دوران کئی اہم سوالات پوچھے گئے لیکن ان کے واضح جواب نہیں مل سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی عوام کو موجودہ صورتحال اور ممکنہ فوجی اقدامات کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کیا جانا چاہیے تاکہ پالیسی سازی میں شفافیت برقرار رہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION