05:54 , 19 اپریل 2026
Watch Live

پاکستان میں موبائل فون درآمدات میں بڑا اضافہ

پاکستان میں موبائل فون درآمدات میں بڑا اضافہ
پاکستان میں موبائل فون درآمدات میں بڑا اضافہ

پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران درآمدات 406 ارب 38 کروڑ روپے تک پہنچ گئیں۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 29.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ملک میں اسمارٹ فونز کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتا ہے۔

دستاویزات کے مطابق جولائی 2025 سے مارچ 2026 کے عرصے میں موبائل فونز کی درآمدات 406 ارب روپے سے زائد رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ حجم 314 ارب 65 کروڑ روپے تھا۔

مارچ 2026 کے اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمدات میں 14.28 فیصد اضافہ ہوا، تاہم ماہانہ بنیادوں پر 4.26 فیصد کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔

مزید تفصیلات کے مطابق مارچ 2026 میں پاکستان نے 41 ارب 70 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے، جو مارچ 2025 کے 36 ارب 49 کروڑ روپے کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

دوسری جانب فروری 2026 میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 43 ارب 56 کروڑ روپے رہا، جس کے بعد مارچ میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

ماہرین کے مطابق درآمدات میں اضافہ نہ صرف صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب بلکہ جدید ٹیکنالوجی کی جانب رجحان کو بھی ظاہر کرتا ہے، تاہم اس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION