05:55 , 19 اپریل 2026
Watch Live

امریکی ریپر آئس اسپائس پر ریسٹورنٹ میں حملہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

امریکی ریپر آئس اسپائس امریکی ریپر آئس اسپائس

امریکا کی معروف ریپر آئس اسپائس کے ساتھ لاس اینجلس کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آنے والے واقعے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر انہیں تھپڑ مار دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپر اپنی ایک دوست کے ساتھ ریسٹورنٹ میں موجود تھیں کہ اسی دوران ایک خاتون ان کے پاس آئی اور بار بار سوالات کرنے لگی، جن میں یہ بھی شامل تھا کہ وہ کہاں سے تعلق رکھتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سوالات کے جواب دینے پر اچانک خاتون نے آئس اسپائس کے چہرے پر تھپڑ مار دیا، جس کے بعد معاملہ جھگڑے میں تبدیل ہو گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موقع پر موجود دیگر افراد بھی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں جبکہ ریپر کو ایک شخص سے بات کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

واقعے کے بعد آئس اسپائس کے وکیل بریڈ فورڈ کوہن نے قانونی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مؤکل پر بلا اشتعال حملہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے پولیس کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کو قانون کے مطابق جوابدہ بنانے کے لیے تمام ممکنہ قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

دوسری جانب مبینہ حملہ آور خاتون، جس کی شناخت ویاہ کے نام سے کی گئی ہے، نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ریپر کا رویہ نامناسب تھا، جس پر اس نے ردعمل دیا۔ خاتون نے یہ بھی الزام لگایا کہ ریپر نے اس کے دوست کا موبائل فون پھینک دیا تھا جس سے اس کی اسکرین ٹوٹ گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION