04:25 , 19 اپریل 2026
Watch Live

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ معطل، نیا ٹریفک پلان جاری

ٹرانسپورٹ معطل

اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی وجوہات کے باعث ٹرانسپورٹ نظام شدید متاثر ہوگیا ہے، جہاں میٹرو بس سروس سمیت پرائیویٹ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو تاحکم ثانی معطل کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دونوں شہروں میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد ہے، اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر یہ اقدامات احتیاطی طور پر کیے گئے ہیں۔

میٹرو بس انتظامیہ نے بھی سروس کے حوالے سے اہم اعلان جاری کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پمز اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند ہے، جبکہ صدر اسٹیشن سے کچہری تک محدود پیمانے پر سروس جاری رکھی گئی ہے۔

ڈیزل قیمت میں کمی کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرائے کم کرنے سے انکار

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے شہریوں کی رہنمائی کے لیے نیا ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جہاں کسی بھی قسم کی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے کو ہر قسم کی گاڑیوں کے لیے بند رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک کی آمدورفت معطل کی جا سکتی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں کسی بھی سمت سے آنے والی ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند ہوگا۔ مال بردار گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان دنوں میں اسلام آباد کا رخ نہ کریں۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور جاری کردہ ٹریفک پلان پر مکمل عمل درآمد کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION