تیز رفتار بائیک چلاتے ہوئے ویڈیو بنانے کی کوشش میں 19 سالہ لڑکی جاں بحق

بھارت کے شہر غازی آباد میں ایک افسوسناک حادثے میں 19 سالہ لڑکی جان کی بازی ہار گئی جو مبینہ طور پر تیز رفتار موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کر رہی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کی شناخت اقرا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر موجود دوست ہاشمی ویڈیو بنا رہا تھا۔ دونوں بغیر گھر والوں کو بتائے باہر گئے تھے۔
پولیس کے مطابق حادثے سے کچھ لمحے قبل بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں لڑکی کو بغیر ہیلمٹ تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حادثہ غازی آباد میں پیش آیا جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
🚨 BREAKING
A tragic accident in Ghaziabad a high-speed sports bike crashed into a divider, leading to the death of Ikra.💔
Reports say Ikra was riding the bike while her friend Hashim was filming a video at the time of the crash. Neither of them was wearing a helmet.
One… pic.twitter.com/fxo9mYASLR
— Rehan_Idrisi (@MR_COOL77777) April 13, 2026
ڈاکٹروں نے اقرا کو مردہ قرار دے دیا جبکہ اس کا دوست ہاشمی تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اقرا 12ویں جماعت کی طالبہ تھی اور پولیس میں بھرتی ہونے کی خواہش رکھتی تھی۔ اس حادثے نے سوشل میڈیا پر خطرناک اسٹنٹس کے رجحان پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
حکام نے نوجوانوں کو خبردار کیا ہے کہ تیز رفتار ڈرائیونگ اور ویڈیو بنانے کے دوران خطرناک اسٹنٹس جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔












