01:18 , 21 اپریل 2026
Watch Live

آبنائے ہرمز کی بندش، امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا مرحلہ خطرے میں

آبنائے ہرمز کی بندش

سفارتی اور دفاعی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رہنے کی صورت میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ مشکل ہو سکتا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفارتکاروں اور دفاعی تجزیہ کاروں نے کہا کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی مذاکراتی عمل کے لیے بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں مکمل معاہدے کے بجائے سیز فائر کا امکان زیادہ ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی کمی برقرار ہے۔

دوسری جانب ایران میں پاکستان کے سابق سفیر آصف درانی اور دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے امریکی بیانات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان میں ممکنہ طور پر انسائیڈر ٹریڈنگ کے عناصر بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

آبنائے ہرمز کی بندش سے روسی تیل کی مانگ میں اضافہ

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی توانائی سپلائی کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے، اور اس کی بندش عالمی معیشت پر براہ راست اثر ڈال سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک امریکا اس بندش کو ختم نہیں کرتا، اس وقت تک کسی بھی پیش رفت یا نئے مذاکراتی دور کی امید کم ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سفارتکاری کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی ضروری ہیں تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION