12:10 , 2 مئی 2026
Watch Live

حنین شاہ نے شاندار فتح کے بعد محنت اور یقین کو کامیابی کا راز قرار دیا

حنین شاہ پی ایس ایل فتح انٹرویو
حنین شاہ پی ایس ایل فتح انٹرویو

حیدرآباد کنگز کے فاسٹ بولر حنین شاہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنسنی خیز فتح کے بعد اپنی ٹیم کی اجتماعی کارکردگی اور ذاتی محنت کو کامیابی کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں حنین شاہ نے کہا کہ ہر کھلاڑی ہر میچ میں 100 فیصد دینے کی کوشش کرتا ہے اور انہوں نے بھی یہی کیا۔ ان کے مطابق انہوں نے اپنے پلان پر مکمل عمل کیا اور اللہ پر یقین کے ساتھ محنت کی، جس کا انہیں مثبت نتیجہ ملا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ چھ سے سات ماہ سے پی ایس ایل کے لیے سخت محنت کر رہے تھے، خاص طور پر انجری سے واپسی کے بعد یہ وقت ان کے لیے مشکل تھا، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور مسلسل محنت جاری رکھی۔

حنین شاہ نے اس موقع پر نسیم شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انجری کے دوران نسیم شاہ نے ان کی بہت مدد کی۔ ان کے مطابق نسیم شاہ نے انہیں دباؤ اور چیلنجز سے نمٹنے کے طریقے سکھائے، جس کا وہ بھرپور کریڈٹ دیتے ہیں۔

کراچی میں “پاپا گینگ” کا مبینہ سرغنہ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار

میچ کے آخری لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب صرف چھ رنز بچانے تھے تو زیادہ گفتگو نہیں ہوئی، ان کا اعتماد اللہ پر تھا اور انہوں نے چھ یارکرز کا پلان بنایا تھا، جس کے مطابق ہی فیلڈنگ سیٹ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کراؤڈ کا ہونا کھلاڑیوں کے لیے بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ اس سے حوصلہ ملتا ہے اور ان کے مطابق انہیں بھی بھرپور سپورٹ ملی۔

حنین شاہ نے کوچنگ اسٹاف کی ہدایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ یہی کہا جاتا ہے کہ ذہن کو صاف رکھیں اور اپنی بولنگ پر فوکس کریں، جس پر انہوں نے مکمل عمل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فائنل کے لیے ٹیم سادہ حکمت عملی اپنائے گی اور ہر کھلاڑی میچ ونر ہے، اس لیے وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION