01:52 , 25 اپریل 2025
Watch Live

وہ کون سا ملک ہے جہاں 96 سال سے کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا؟

ایک طرف بھارت اور پاکستان جیسے ممالک ہیں جہاں آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب ایسا دنیا میں ایسا ملک بھی ہے جہاں پچھلے 96 سالوں میں ایک بچہ بھی پیدا نہیں ہوا۔

رپورٹس کے مطابق ویٹی کن سٹی دنیا کا ایسا ملک ہے جہاں 96 سالوں میں ایک بچہ بھی پیدا نہیں ہوا اور یہاں کوئی اسپتال بھی نہیں ہے۔ 11 فروری 1929 کو ویٹی کن سٹی کو دنیا کا سب سے چھوٹا ملک تسلیم کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ویٹی کن سٹی کیتھولک چرچ کا روحانی اور انتظامی ہیڈ کوارٹر ہے۔ اس کی آبادی 8 سو سے 9 سو افراد سے زیادہ نہیں ہے۔ جہاں زیادہ تر مذہبی اور پادری رہتے ہیں۔

ویٹی کن سٹی کا رقبہ 118 ایکڑ پر محیط ہونے کی وجہ سے یہاں کوئی اسپتال بھی نہیں ہے۔ اس لیے بیمار افراد اور حاملہ خواتین کو علاج کیلئے روم کے اسپتالوں میں بھیجا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ویٹی کن سٹی کے علاوہ پٹکیرن جزائر دنیا میں ایک اور ایسی جگہ ہے جہاں برسوں سے کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION