12:58 , 18 جون 2026
Watch Live

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ’کریز لیس‘ ڈیزائن کے ساتھ 2026 میں متعارف ہونے کا امکان

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون

فولڈ ایبل ٹیکنالوجی کی دوڑ میں جہاں اینڈرائیڈ کمپنیاں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں، وہیں ایپل بھی اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرانے کے قریب ہے۔ نئی لیکس کے مطابق یہ ڈیوائس ایک سال سے بھی کم عرصے میں سامنے آ سکتی ہے جبکہ اس کی سب سے بڑی خصوصیت کریز لیس (Crease-less) ڈیزائن ہوگا—جو اسے تمام موجودہ فولڈ ایبل فونز سے منفرد بناتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون تجرباتی مراحل سے نکل کر پری ماس پروڈکشن میں داخل ہو چکا ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں کوئی بھی فولڈ ایبل فون ایسا نہیں جس میں تہہ کا نشان مکمل طور پر غائب ہو، مگر ایپل اس خامی کو دور کرنے کے لیے سیال دھات (Liquid Metal) ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے، جو نہایت مہنگی بھی ہے۔

اسی وجہ سے اس فون کی ابتدائی قیمت 2400 ڈالر تک ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جسے عام صارف کے لیے خریدنا مشکل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی اے سے منظور شدہ آئی فون 17 سیریز پاکستان میں لانچ

ڈسپلے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فولڈ ایبل آئی فون کی اندرونی اسکرین سام سنگ ڈسپلے بنائے گی، جبکہ اس کی اسٹرکچر اور باقی پینل ڈیزائن ایپل خود تیار کرے گا۔

لیک رپورٹ کے مطابق اس نئے فولڈ ایبل فون کو ستمبر 2026 میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔

مزید یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایپل آئندہ سال اسٹینڈرڈ آئی فون 20 پیش نہیں کرے گا بلکہ اس کی جگہ آئی فون Air اور آئی فون Pro کے ساتھ نیا Foldable iPhone Fold متعارف کرائے گا۔

ایپل کے چاہنے والے اس نئی جدت کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں، اور ٹیک ماہرین کے مطابق یہ فون فولڈ ایبل مارکیٹ میں نئی بحث چھیڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION