کراچی میں پسندیدہ گاڑی نمبر پلیٹس کی فیس میں اضافہ

کراچی میں گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے پسندیدہ موٹر رجسٹریشن نمبرز کی فیس 20 لاکھ روپے تک مقرر کر دی گئی ہے۔
سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت شہری منظور شدہ رقم ادا کرکے اپنی پسند کا نمبر حاصل کر سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 786 اور 110 جیسے خصوصی رجسٹریشن نمبرز حاصل کرنے کے لیے گاڑی مالکان کو 20 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔
اسی طرح تین ہندسوں والے 111 سے 999 تک کے رجسٹریشن نمبرز کے لیے 10 لاکھ روپے فی نمبر فیس مقرر کی گئی ہے۔
اسٹامپ پیپر فیسوں میں بڑا اضافہ، شہریوں اور سائلین پر نیا مالی بوجھ
حکام کے مطابق 100 سے 900 تک کے تین ہندسوں والے نمبرز اور 001 سے 009 تک کے نمبرز کے لیے 5 لاکھ روپے فیس وصول کی جائے گی۔
ان کے علاوہ دیگر چوائس نمبرز حاصل کرنے کے لیے گاڑی مالکان کو 3 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔
محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سندھ میں سرکاری آمدن بڑھانے اور رجسٹریشن نظام کو مزید منظم بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جبکہ شہریوں سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ قواعد کے مطابق درخواست دیں۔
















