پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کی شروعات ہوچکی ہے: خرم شہزاد

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا آغاز ہو چکا ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید کمی بھی دیکھنے میں آئے گی۔
خرم شہزاد کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جس طرح بڑھتی ہیں، اسی طرح فوری طور پر کم نہیں ہوتیں بلکہ اس میں وقت لگتا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئے گی۔
مزید پڑھیں: پسنی کے قریب آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
اعلان کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے ہو جائے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے فی لیٹر پر آ جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو کمی آئے گی وہ براہ راست عوام تک منتقل کی جائے گی اور حکومت مہنگائی میں مزید کمی کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔















