03:44 , 20 جون 2026
Watch Live

ٹرمپ کی پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف، ایران ڈیل میں کردار کا اعتراف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نہایت اہم اور باوقار شخصیات ہیں۔ ان کے مطابق پاکستانی قیادت نے ایران ڈیل کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

امریکی صدر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک “عظیم آدمی” ہیں جبکہ پاکستان کے وزیراعظم بھی ایک “عظیم رہنما” ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی احترام کا رشتہ موجود ہے جو ایک مثبت اور مضبوط طرزِ قیادت کی علامت ہے۔

ٹرمپ کے مطابق پاکستانی رہنماؤں نے ایران سے متعلق مذاکرات اور ممکنہ معاہدے میں مدد فراہم کی، کیونکہ وہ ایرانی قیادت اور عوام کے مزاج کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی فہم و ادراک نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی ٹینک بٹالین کمانڈر سمیت 4 فوجی ہلاک

بعد ازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ چین کے صدر آئندہ ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے معاملے میں چین نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، کیونکہ چین اپنی توانائی کی ضروریات کا بڑا حصہ ایران سے پورا کرتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں، جبکہ وہ رواں سال کسی وقت دوبارہ چین کا دورہ بھی کریں گے۔ ان کے مطابق عالمی سفارت کاری میں جاری پیش رفت خطے میں نئی صف بندیوں کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION