02:48 , 1 مئی 2026
Watch Live

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

نورین نیازی، جو بانی عمران خان کی بہن ہیں، ایک ساتھی کارکن کے ہمراہ زیرِ تعمیر نالے میں گر گئیں۔ واقعہ داہگل ناکے کے قریب پیش آیا جہاں نالہ زیرِ تعمیر ہے۔ نالہ کراس کرتے ہوئے ان کا پاؤں پھسل گیا جس کے باعث وہ گر پڑیں۔ گرنے کے نتیجے میں انہیں معمولی اندرونی چوٹیں آئیں، تاہم ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اسلام آباد: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3,400 روپے کے اضافے کے بعد 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2,915 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہوگئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح پر سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت اور ڈالر کے مقابلے میں ملکی کرنسی کی کمزوری کی وجہ سے ہوا ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 34 ڈالر کے اضافے کے بعد 5,172 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں اضافہ ملکی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اور سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے خریداری جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION