03:02 , 15 مئی 2026
Watch Live

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ کا آغاز شدید مندی کے ساتھ ہوا۔

ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں PSX 100 Index میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 532 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 948 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج کے آغاز پر نمایاں کمی دیکھی گئی۔

کونسا صوبہ کتنا مقروض؟ وزارت خزانہ رپورٹ

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان برقرار رہا۔ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 5 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا، جبکہ جاپان کے نکی انڈیکس میں 0.38 فیصد تیزی ریکارڈ کی گئی۔

چین اور انڈونیشیا کی مارکیٹس میں بھی معمولی بہتری دیکھی گئی، تاہم ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ تھائی لینڈ کے اسٹاک انڈیکس میں بھی 0.24 فیصد مندی دیکھی گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION